اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے نوٹ بندی کے معاملے پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندرمودی کی ایوان میں موجودگی کے مطالبہ پر آج بھی راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات او روقفہ صفر نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی تیسری بار کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ۔
لنچ کے بعد ڈپٹی چےئرمین پی
جے کورین نے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے نوٹ بندی پر بحث آگے چلانے کے لئے متعلقہ رکن کا نام پکارا تو سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے ضابطہ کا سوال اٹھایا اور کہا کہ مالی بل کے نام پر ایوان کے وقار اور عزت کو مجروح کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر ایوان کی ایک کمیٹی قائم ہونی چاہئے ۔